چین نے امریکہ کی بالادستی ختم کرنے کی ٹھان رکھی ہے۔ وہ ہرمیدان میں اپنی سبقت رکھنے کے لیے ان تھک محنت کررہا ہے۔ عنقریب وہ ڈیجیٹل کرنسی متعارف کروانے کی کوششوں میں ہے جس کو مرکزی بینک کی سرپرستی اور حمایت حاصل ہوگی۔
رقوم کی منتقلی کا معاملہ ہو تو بے شمار کریڈٹ کارڈز اور پے منٹ ایپس وجود میں آچکی ہیں، جن کی بدولت کسی حد تک کیش سے چھٹکارا حاصل ہوچکا ہے۔ بٹ کوائن سمیت بے شمار کرپٹوکرنسیاں اقوام عالم کو اپنے حصار میں لے رہیں ہیں، مگر مشکل یہ ہے کہ دنیا بھر کی حکومتیں نہ تو ان کی حمایت کرتی ہیں اورنہ یہ کرنسیاں عالمی مالیاتی نظام کا حصہ بن سکیں ہیں۔ لوگ اپنے طور پر ان کے ذریعہ ادائیگیاں کرتے ہیں، یوں بغیر کسی جغرافیائی سرحد کے لوگ اپنے کاروبار اسی سے چلارہے ہیں۔
چین نے عوام کی نبض پر ہاتھ رکھ لیا ہے۔ عوام خفیہ طریقے سے ادائیگی کرنا چاہتی ہے، جو کسی حکومت کے کنٹرول میں نہ آسکے، چین ایک ایسی ہی ڈیجیٹل کرنسی کے اجراء کی طرف گامزن ہے، جس میں کافی حد تک لوگ بن کوائن پر انحصار کرنا چھوڑ دیں گے۔
چین کے مرکزی بینک اس کرنسی میں بطور خاص اس بات کا خیال رکھے گا کہ یہ سستی بھی ہو اور اس سے ادائیگی کا عمل اتنا ہی تیز ہو جیسا کہ دیگر کرپٹوکرنسیوں کا حال ہے۔ اس کے علاوہ یہ کوشش بھی جاری ہےکہ ڈالر کی بالادستی دنیا میں ختم یا کم کی جاسکے ، لہذا رئیل ٹائم میں لوگوں کے لین دین کو جاننے کے ساتھ ساتھ، یہ کرنسی چین کے مرکزی مالیاتی نظام سے بھی منسلک ہوگی۔
ضرورت اس امر کی ہے کہ پاکستانی حکومت بھی کرپٹو کرنسی کو قانونی حیثیت دے، تاکہ لوگوں کی مشکلات میں کچھ کمی ہو۔ بہت سے غیرملکی کلائنٹس جو پاکستانی ماہرین کو ورچول اورآن لائن ملازمت دینے کو تیار ہیں، ادائیگی کے معاملے میں پریشان ہیں۔ پاکستانی ماہرین سے ان کے ساتھ کام کرنے سے ہچکچاتے ہیں کیونکہ رقم کی منتقلی ایک بڑا مسئلہ ہے۔ بٹ کوائن میں اگر ادائیگی ہوتی ہے تو پاکستانی بینک ان سے نجی نوعیت کے سوالات کرکے ، مہارت رکھنے والے نوجوانوں کا حوصلہ پست کردیتے ہیں۔
کرپٹوکرنسی میں ادائیگی قانونی ہوجاتی ہے، تو اس کا ایک فائدہ یہ بھی ہے کہ لوگ اپنے سرمایہ ایک محفوظ جگہ پر رکھ سکیں گے۔ سونے اور چاندی کی طرح اس کی قدر بھی اضافہ ہوتا رہے گا، اور مہنگائی کا مقابلہ کرنے میں بھی یہ ایک مددگار طریقہ ہے۔ لوگ اپنا سرمایہ محفوظ رکھنے کے لیے جائیداد وغیرہ خریدتے ہیں، جو کہ ایک لمبا اور پیچیدہ عمل ہے۔ کرپٹوکرنسی میں سرمایہ محفوظ رکھنا ایک آسان طریقہ ہے، جس میں سوائے ایک ای میل اکاونٹ کے، اور کسی مشکل اور پیچیدہ عمل کی ضرورت نہیں ہوتی۔
علاوہ ازیں ، اس کی سیکورٹی اور حفاظت بھی شاندار ہوتی ہے۔ اکثر کرپٹوکرنسی کے واکاونٹس انتہائی محفوظ ہوتے ہیں اور ان کی حفاظت کے ایک سے زائد طریقے ہوتے ہیں۔
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
-
قومی زبان کیوں اہم ہے کسی بھی ملک یا قوم کی دائمی بقاء اس کی قومی زبان میں مضمر ہے اور تاریخ اس کی شاہد ہے۔ تہذیبی پہچان ہو یا ثقافتی، سب ق...
-
وٹس ایپ کے کچھ مثبت پہلو وٹس ایپ ایک ایسی سروس ہے جو دنیا بھر میں مقبولیت کی نئی حدوں کو چھو چکی ہے۔ ہر وہ موبائل صارف جو سمارٹ فون کا مالک...
-
اچھی صحت کے لیے متوازن غذا کے ساتھ کئی دیگر عوامل پر کاربند ہونا بھی ضروری ہے جن میں توازن اور اعتدال کے ساتھ اٹھنا اور بیٹھنا شامل ہیں۔ صرف...
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں