کامیابی ہرایک شخص کے لحاظ سےمختلف ہوتی ہے۔ کچھ دولت کو، کچھ طاقت کو کامیابی تصور کرتے ہیں جبکہ بعض کے نزدیک دنیا پراپنا مثبت اثر ڈالنا کامیابی کہلاتا ہے۔ یہ سب تصورات اپنی جگہ درست ،لیکن حقیقت یہ ہے کامیابی کا تصور ایک وسیع مفہوم رکھتا ہے۔ ہر شعبہ کا شخص کامیاب ہونے کے لیے اپنے شعبہ میں نمایاں کارگردگی کامظاہرہ کرنے کو کامیابی گردانتا ہے۔ قطع نظر کہ آپ کامیابی کس چیز کو سمجھتے ہیں، کامیابی کا تصور سمجھنا ایک مشکل امر ہے۔ بےشمارکتابیں اور مواداس بارے میں موجود ہے کہ کامیابی کیسے حاصل کی جائے، لیکن کتابیں انفرادی طور پر آپ کو کامیابی کے راستے پر گامزن نہیں کرسکتیں۔ اس کے لیے آپ کو خود اپنی راہ طے کرنی پڑتی ہے۔ اس لیے کتابوں کے پیچھے پڑ کرکامیابی کے راستے ڈھونڈنا اور لکیر کا فقیر بننا کبھی سود مند ثابت نہیں ہوتا۔
کامیابی کا پہلا فارمولا بڑی سوچ ہے۔ آپ جتنا بڑا سوچیں گے اتنے ہی زندگی میں کامیابی کے زینے طے کرتے جائیں گے۔ چھوٹی سوچ ایک محدود دائرے میں آپ کو بند رکھے گی۔ دنیا میں جتنے بڑے کامیاب انسان گزرے ہیں، سب بڑی سوچ کے حامل تھے اور رہتی دنیا تک لو گ ان کی ایجادات اور تجربات سے فائدہ اٹھاتے رہیں گے۔ انہوں نے بڑی سوچ اپنا کر مشکل فیصلے کیے اور دنیا کے لیے آسانی کا سامان کرگئے۔ اگروہ چھوٹا سوچتے تو دنیا کواتنامستفید نہ کرپاتے جتنا انہوں نے کیا۔
کام سے لگن ہو تو خواب پورے ہوسکتے ہیں۔ تن آسانی اور کامیابی کبھی اکٹھے نہیں ہوسکتے۔ اپنا ٹارکٹ اور مقصد متعین کیجئے اور اس کو حاصل کرنے میں اپنی پوری توانائی صرف کردیجئے۔ ایک اصول ذھن نشین کیجئے کہ کیا تب بھی آپ وہ کام کریں گے اگر آپ کو اس کے لیے ادائیگی نہ کی جائے؟ اگر جواب ہاں ہے تو سمجھ لیجئے آپ کامیابی کے راستے پر چل نکلے ہیں۔ اگر آپ موجود ہ کام سے مطمئن نہیں ہیں اور اس کام میں کامیاب ہونا چاہتے ہیں ، تو مشکل ہے آپ کا شمار کامیاب لوگوں میں ہو۔ اس کے بجائے ایسا کام کیجئے جس کے آپ کو طبعی دلچسپی ہو ۔ یہ چیز آپ کو اپناکام جاری رکھنے میں مدد دے گی ۔ تاریخ میں کئی کامیاب لوگ ایسے مل جاتے ہیں جنہوںنے سالوں اپنا کام جاری رکھا، اور اس بات کی پروا نہیں کی کہ انہیں اس کا م کا کتنا معاوضہ ملتاہے یا ملتا بھی ہے کہ نہیں۔
ناکامی سے گھبرانا بھی ایک پریشان کن صورتحال ہے جو آپ کو کامیابی کی طرف گامزن ہونے سے روکتی ہے۔ یہ یقین رکھئے کہ ناکامی کامیابی کی سیڑھی ہے۔ شاذ ونادر ایسے لوگ ملیں گے جنہوں نے کامیابی سے پہلے ناکامی کا منہ نہ دیکھاہو۔ ناکامی آپ کو اپنی غلطیوں سے سبق حاصل کرنے میں مدد دیتی ہے۔ لہذا اس سے گھبرانے کے بجائے اس کو اپنا استاد سمجھئے۔ غلطی اور ناکامی آپ کو سکھاتی ہے کہ آئندہ آپ نے کیا کرنا ہے اور کیا نہیں کرنا۔ ایک مرتبہ ناکام ہونے کے بعد اگر چھوڑ دیں تو کبھی کامیابی کا خواب پورا نہیں ہوسکتا۔
خلاصہ تحریر یہ ہے کہ کامیابی کا کوئی آسان نسخہ دستیاب نہیں ہے۔ مسلسل اور ڈھنگ والی محنت آپ کو اپنے شعبہ میں کامیاب کراسکتی ہے۔ مخلص کامیاب دوستوں کی مجلس میں بیٹھئے ، اپنا وقت ضائع کرنے سے اجتناب کیجئے اپنا ٹارگٹ متعین کیجئے اور اللہ تعالی پر توکل کرکے مگن کے ساتھ کام کیجئے۔
منگل، 4 مئی، 2021
کامیابی کسےکہتےہیں؟ زندگی میں کامیاب کیسےہواجائے؟
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
-
قومی زبان کیوں اہم ہے کسی بھی ملک یا قوم کی دائمی بقاء اس کی قومی زبان میں مضمر ہے اور تاریخ اس کی شاہد ہے۔ تہذیبی پہچان ہو یا ثقافتی، سب ق...
-
وٹس ایپ کے کچھ مثبت پہلو وٹس ایپ ایک ایسی سروس ہے جو دنیا بھر میں مقبولیت کی نئی حدوں کو چھو چکی ہے۔ ہر وہ موبائل صارف جو سمارٹ فون کا مالک...
-
اچھی صحت کے لیے متوازن غذا کے ساتھ کئی دیگر عوامل پر کاربند ہونا بھی ضروری ہے جن میں توازن اور اعتدال کے ساتھ اٹھنا اور بیٹھنا شامل ہیں۔ صرف...
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں